جنہوں نے لوگ خریدے ہیں وہ مارشل لاء لگنے کے ذمہ دار ہوں گے، فواد چوہدری
جنہوں نے لوگ خریدے ہیں وہ مارشل لاء لگنے کے ذمہ دار ہوں گے، فواد چوہدری
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا صحافی نے ان سے سوال کیا کہ ’کیا ووٹنگ ہوگی آج؟‘ اس پر فواد چوہدری نے کہا کہ ابھی تو بہت تقاریر ہیں، میں نے بھی تقریر کرنی ہے۔
فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ ’جنہوں نے لوگ خریدے ہیں وہ مارشل لاء لگنے کے ذمہ دار ہوں گے، سپریم کورٹ پارلیمنٹ سے بالاتر نہیں، ابھی ٹی ٹوئنٹی میچ رہتا ہے، کپتان سامنے نہیں، کپتان پیچھے ہوتا ہے، پاکستان کے آئین کے مطابق چلنا چاہیے، حکومت انتخابات چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدالت اور فوج کا کام نہیں کہ سیاست دانوں کے مسئلے حل کروائیں، سیاست دانوں کو مل بیٹھ کر بات کرنی چاہیے۔