30

کابینہ اجلاس میں آرٹیکل 254کے تحت پارلیمنٹ کے سیشن کو طول دینےکی منظوری کا امکان

کابینہ اجلاس میں آرٹیکل 254کے تحت پارلیمنٹ کے سیشن کو طول دینےکی منظوری کا امکان

کابینہ اجلاس میں آرٹیکل 254کے تحت پارلیمنٹ کے سیشن کو طول دینےکی منظوری کا امکان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آرٹیکل 254کے تحت پارلیمنٹ کے سیشن کو طول دینےکی منظوری دینےکا امکان ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج رات 9 بجے طلب کیا ہے، اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آرٹیکل 254 کے تحت پارلیمنٹ کے سیشن کو طول دینےکی منظوری لیے جانےکا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وفاقی کابینہ اجلاس میں چیف الیکشن کمشنرکےخلاف ریفرنس کی منظوری لینےکا بھی امکان ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہےکہ کابینہ سے منظوری کے بعد وزیراعظم صدر کو ریفرنس کی ایڈوائس بھجیں گے۔

خیال رہے کہ آرٹیکل 254 کے مطابق جب آئین کے مطابق کوئی عمل یا کام کسی خاص مدت کے اندر کرنا ضروری ہو اور اسے اس مدت کے اندر نہیں کیا جائے تو اس عمل یا چیز کا کرنا صرف اس وجہ سے باطل یا غیر مؤثر نہیں ہوگا کہ یہ کام اس مدت کے اندر نہیں کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں