اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری اسمبلی اور ایڈیشنل سیکرٹری لیجسلیشن کو طلب کرلیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری اسمبلی اور ایڈیشنل سیکرٹری لیجسلیشن کو طلب کرلیا
سپریم کورٹ کے بعد چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے رات 10 بجے عدالت کھولنے کا حکم دیتے ہوئے سیکرٹری قومی اسمبلی اور ایڈیشنل سیکرٹری لیجسلیشن کو طلب کر لیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے کورٹ روم نمبر ون کھونے کی ہدایت کردی ہے اور عدالتی عملے کو بھی فوری اسلام آباد ہائیکورٹ طلب کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری قومی اسمبلی اور ایڈیشنل سیکرٹری لیجسلیشن کو طلب کر لیا ہے۔
دوسری جانب وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں خط اسپیکر، چیئرمین سینیٹ اور چیف جسٹس سے شئیر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک کیس کے تحریری حکم نامے میں امید کا اظہار کیا تھا کہ وزیراعظم حلف کی خلاف ورزی اور ملکی مفاد کیخلاف معلومات افشا نہیں کریں گے۔
ہائیکورٹ نے تحریری حکم نامے میں وزیراعظم کے حلف کا حوالہ دیا اور کہا کہ امید ہے کہ وزیراعظم اپنے حلف کی خلاف ورزی نہیں کریں گے۔