Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری اسمبلی اور ایڈیشنل سیکرٹری لیجسلیشن کو طلب کرلیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری اسمبلی اور ایڈیشنل سیکرٹری لیجسلیشن کو طلب کرلیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری اسمبلی اور ایڈیشنل سیکرٹری لیجسلیشن کو طلب کرلیا

سپریم کورٹ کے بعد چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے رات 10 بجے عدالت کھولنے کا حکم دیتے ہوئے سیکرٹری قومی اسمبلی اور ایڈیشنل سیکرٹری لیجسلیشن کو طلب کر لیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے کورٹ روم نمبر ون کھونے کی ہدایت کردی ہے اور عدالتی عملے کو بھی فوری اسلام آباد ہائیکورٹ طلب کر لیا گیا ہے۔

رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ اپنے آفس پہنچ گئے ہیں جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ اور اطراف میں رینجرز تعینات کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری قومی اسمبلی اور ایڈیشنل سیکرٹری لیجسلیشن کو طلب کر لیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں خط اسپیکر، چیئرمین سینیٹ اور چیف جسٹس سے شئیر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک کیس کے تحریری حکم نامے میں امید کا اظہار کیا تھا کہ وزیراعظم حلف کی خلاف ورزی اور ملکی مفاد کیخلاف معلومات افشا نہیں کریں گے۔

ہائیکورٹ نے تحریری حکم نامے میں وزیراعظم کے حلف کا حوالہ دیا اور کہا کہ امید ہے کہ وزیراعظم اپنے حلف کی خلاف ورزی نہیں کریں گے۔

Exit mobile version