30

ملک میں مارشل لاء کے اقدام کو روکنے کیلئے درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر، کچھ دیر میں سماعت ہوگی

ملک میں مارشل لاء کے اقدام کو روکنے کیلئے درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر، کچھ دیر میں سماعت ہوگی

ملک میں مارشل لاء کے اقدام کو روکنے کیلئے درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر، کچھ دیر میں سماعت ہوگی

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ملک میں مارشل لاء کے اقدام کو روکنے کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن دائرہوئی ہےکہ مارشل لاء نہ لگے۔

  قبل ازیں سپریم کورٹ کے بعد چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے رات 10 بجے عدالت کھولنے کا حکم دیتے ہوئے سیکرٹری قومی اسمبلی اور ایڈیشنل سیکرٹری لیجسلیشن کو طلب کیا ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے کورٹ روم نمبر ون کھونے کی ہدایت کردی ہے اور عدالتی عملے کو بھی فوری اسلام آباد ہائیکورٹ طلب کر لیا گیا ہے۔

رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ اپنے آفس پہنچ گئے ہیں جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ اور اطراف میں رینجرز تعینات کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں خط اسپیکر، چیئرمین سینیٹ اور چیف جسٹس سے شئیر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک کیس کے تحریری حکم نامے میں امید کا اظہار کیا تھا کہ وزیراعظم حلف کی خلاف ورزی اور ملکی مفاد کیخلاف معلومات افشا نہیں کریں گے۔

ہائیکورٹ نے تحریری حکم نامے میں وزیراعظم کے حلف کا حوالہ دیا اور کہا کہ امید ہے کہ وزیراعظم اپنے حلف کی خلاف ورزی نہیں کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں