Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ووٹنگ نہ کرانے کا معاملہ، سپریم کورٹ بار نے توہین عدالت کی درخواست جمع کرادی

ووٹنگ نہ کرانے کا معاملہ، سپریم کورٹ بار نے توہین عدالت کی درخواست جمع کرادی

ووٹنگ نہ کرانے کا معاملہ، سپریم کورٹ بار نے توہین عدالت کی درخواست جمع کرادی

سپریم کورٹ بار نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہ کرانے کے معاملے پر توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔

سپریم کورٹ بار نے توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرادی اور سپریم کورٹ بار نے توہین عدالت کی درخوست رجسٹرارکے پاس جمع کرائی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسپیکر نےقومی اسمبلی کا اجلاس صبح 10:30بجےبلایا لیکن اسپیکراورامجدنیازی نے سپریم کورٹ کےحکم پرعمل کرانے اور  عدم اعتماد پرووٹنگ کرانےمیں ناکام رہے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس صبح ساڑھے 10 بجے سے جاری ہے لیکن اب تک اسپیکر کی جانب سے قرارداد پر ووٹنگ کا عمل شروع نہیں کیا گیا اور اب ساڑھے 9 بجے تک کا وقفہ کیا گیا تھا اور اجلاس اب تک نہیں شروع ہوسکا ہے۔

Exit mobile version