Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

وزیراعظم عمران خان کی اہم ملکی شخصیت سے ملاقات کا انکشاف

وزیراعظم عمران خان کی اہم ملکی شخصیت سے ملاقات کا انکشاف

وزیراعظم عمران خان کی اہم ملکی شخصیت سے ملاقات کا انکشاف

وزیراعظم عمران خان سے ایک اہم ملکی شخصیت سے ملاقات کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی (رائٹرز) کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے عمران خان اور اہم ملکی شخصیت کی ملاقات ہفتہ یعنی آج ہوئی۔

وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی میں موجود ہے اور اس پر آج ووٹنگ ہونی ہے، اس تناظر میں اس ملاقات کو اہم قرار دیا جارہا ہے۔

رائٹرز کے مطابق اس ملاقات سے واقف دو ذرائع نے ملاقات کی تصدیق کی ہے تاہم ملاقات کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر آج وزیراعظم عمران خان کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو عہدے سے ہٹائے جانے سے متعلق خبریں گردش کر رہی تھیں  تاہم وزیراعظم عمران خان نے خود اس خبر کی تردید کردی تھی۔

Exit mobile version