25

ووٹنگ سے متعلق سوال پر اسپیکر قومی اسمبلی نے صحافیوں کو گالی دے دی

ووٹنگ سے متعلق سوال پر اسپیکر قومی اسمبلی نے صحافیوں کو گالی دے دی

ووٹنگ سے متعلق سوال پرپرویز خٹک نے صحافیوں کو گالی دے دی

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے ہمراہ پارلیمنٹ پہنچنے والے وزیر دفاع پرویز خٹک نے ووٹنگ سے متعلق سوال کے جواب میں صحافیوں کو گالی دے دی۔

اسپیکر قومی اسمبلی اور وزیر دفاع پرویز خٹک وزیراعظم ہاؤس سے قومی اسمبلی پہنچ گئے ہیں۔ اس موقع پر صحافیوں نے اسد قیصر سے سوال کیا کہ کیا آپ ووٹنگ کروائیں گے؟ اس کے جواب میں  اسپیکر قومی اسمبلی خاموش رہے لیکن پرویز خٹک نے صحافیوں کو گالی دے دی۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس صبح ساڑھے 10 بجے سے جاری ہے لیکن اب تک اسپیکر کی جانب سے قرارداد پر ووٹنگ کا عمل شروع نہیں کیا گیا اور اب ساڑھے 9 بجے تک کا وقفہ کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں