عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر مریم نواز کا ردعمل
عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر مریم نواز کا ردعمل
وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا۔
مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیر کی مختصر ویڈیو جاری کی۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 9, 2022
اس کے بعد ایک اور ٹوئٹ میں نواز شریف کی تصویر لگا کر کہا کہ ’میں نے آپ کو آمریت کے زندانوں میں فاتح کے روپ میں دیکھا، آپ کے ساتھ جیل گزار کر آپ کو فاتح کے روپ میں دیکھا، میں نے آپ کو کبھی ٹوٹتے نہیں دیکھا، ہمیشہ آپ کے دشمنوں کو رسوا ہوتے دیکھا، مبارک ہو میرے قائد، اللّہ کے فضل سے آج دنیا نے آپ کو ایک بار مرتبہ پھر فاتح دیکھا۔‘
مریم نے مزید ایک ٹوئٹ میں لکھا:
خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی جس کے بعد وہ اب ملک کے وزیراعظم نہیں رہے اور ساتھ ہی عدم اعتماد کے ذریعے ہٹائے جانے والے ملک کے پہلے وزیراعظم بن گئے۔