تیسری اہلیہ سے علیحدگی کی خبروں پر عامر لیاقت نے خاموشی توڑ دی
تیسری اہلیہ سے علیحدگی کی خبروں پر عامر لیاقت نے خاموشی توڑ دی
رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری شادی سے متعلق گردش کرتی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔
گزشتہ کچھ روز سے یہ خبریں سوشل میڈیا پر پھیلائی جارہی تھیں کہ عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شوہر عامر لیاقت کے ہمراہ پوسٹ کی گئی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردی ہیں۔
تاہم عامر لیاقت نے اب خود ان تمام خبروں کی تردید کی اور انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی۔