پارلیمانی روایات کے برخلاف قاسم سوری نے اجلاس ملتوی کردیا
پارلیمانی روایات کے برخلاف قاسم سوری نے اجلاس ملتوی کردیا
قومی اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے پارلیمانی روایات کے برخلاف اجلاس ملتوی کردیا۔
قائد ایوان منتخب ہونے کے بعد شہباز شریف نے تقریر کی۔ شہباز شریف کے خطاب کے بعد پینل آف چیئرمین ایاز صادق نے بلاول بھٹو کو خطاب کی دعوت دی۔
بلاول بھٹو زرداری کا خطاب شروع ہونے سے پہلے قاسم سوری اسمبلی میں واپس آئے جس پر ایاز صادق نے اسپیکر کی کرسی چھوڑ دی۔
قاسم سوری نے اسپیکر کی کرسی پر بیٹھتے ہی اجلاس 16 اپریل تک ملتوی کر دیا۔ پارلیمانی روایات کے مطابق قائد ایوان کے انتخاب کے بعد تمام پارلیمانی لیڈر خطاب کرتے ہیں۔