پاکستان کے حقیقی جمہوری سیاسی جماعتوں کے انتھک جدوجہد نے رنگ لائی اور پاکستانی عوام کو سلکٹیڈ حکومت کے شر سے بچا لیا،حاجی زرخان صافی
غلنئ مہمند (افضل صافی)
مسلم لیگ ن ضلع مھمند کے صدر حاجی زرخان صافی نے ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے حقیقی جمہوری سیاسی جماعتوں کے انتھک جدوجہد نے رنگ لائی اور پاکستانی عوام کو سلکٹیڈ حکومت کے شر سے بچا لیا. انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن نے آئین و قانون اور جمہوری نظام کے لیے تاریخی کردار ادا کردیا ہے اور ایک اناپرست ادمی کا غرور اور تکبر کو خاک میں ملا دیا ہے.
حاجی زرخان صافی نے کہا کہ غیرجمہوری حکومت کے خاتمہ پر ہم اللہ کے شکر گزار ہیں اور ہر پاکستانی کو چاہیے کے شکرانے کے نوافل ادا کریں.
انہوں نے توقع ظاہر کی کہ نئی حکومت کے قیام سے عوام سکھ کا سانس لیں گے اور مہنگائی کا جاری طوفان تھم جائے گا. ملک معاشی طور پر استحکام کی طرف بڑھے گا اور تمام جمہوری طاقتیں درپیش چیلنجز کا مقابلہ مشترکہ طور پر ٹھوس منصوبہ بندی کے ساتھ کرینگے.
ن لیگ ضلع مھمند کے صدر نے کہا کہ پاکستان میں آئین و قانون کے مطابق عوام دوست پالیسیاں بنیں گے اور تمام ملکی اداروں کے ساتھ ملکر تعمیر و ترقی کے منصوبوں پر عملی کام ہوگا. سابقہ حکومت کی طرح جھوٹے وعدے اور اعلانات نہیں ہونگے.
ایک سوال کے جواب میں زرخان صافی نے کہا کہ نئی حکومت قبائلی اضلاع کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کریگی اور عوام بہت جلد مثبت اقدامات سے مستفید ہونگے. انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا بیانیہ درست ثابت ہوگا اور ووٹ کو عزت ملے گا اور ووٹر کو سکون سے جینے کا موقع ملے گا. اخر میں انہوں نے متحدہ اپوزیشن کے مثالی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم میڈیا، وکلاء اور عدلیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ آئین اور جمہوریت کا ساتھ دیا.