ریجنل پولیس آفیسرملتان جاوید اکبر ریاض کی زیرصدارت ڈی پی او آفس خانیوال میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا
خانیوال11اپریل22(سعید احمد بھٹی) ریجنل پولیس آفیسرملتان جاوید اکبر ریاض کی زیرصدارت ڈی پی او آفس خانیوال میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسیدندیم عباس نے ضلع بھر میں امن وامان کی صورتحال اورکرائم کنٹرول بارے تفصیلی بریفنگ دی۔میٹنگ میں ایس ڈی پی اوز‘ایس ایچ اوز ودیگرپولیس افسران نے شرکت کی۔ دوران میٹنگ آرپی او ملتان نے مقدمات بر خلاف اشخاص کو
فوری یکسو کرنے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت جاری کیں۔آرپی اوملتان نے سنگین جرائم کے مقدمات کے اشتہاریوں کی فی الفورگرفتاری کے ساتھ ساتھ مقدمات بر خلاف مال میں ریکوری کو یقینی بنانے بارے احکامات جاری کرتے ہوئے کہاکہ رمضان المبارک میں تمام مساجد اور امام بارگاہوں کی حفاظت کو ہرصورت یقینی بنایا جائے اور منشیات اور ناجائز اسلحہ کے خلاف جاری مہم کو تیز کیا جائے
منشیات فروشی اور آرگنائزڈ جرائم پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی پولیس کا بنیادی فرض ہے‘پولیس افسران چوری‘ڈکیتی‘سرقہ بالجبر‘قتل‘اقدام قتل‘راہزنی‘رابری‘
سٹریٹ کرائم کی روک تھام اور سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے موثر اقدامات کریں۔انہوں نے مزید کہاکہ پولیس افسران عوام دوست پولیسنگ کو اپنا شعار بنا کر سائلین کی داد رسی کو ہر صورت یقینی بنائیں۔