سوشل میڈیا پر سکیورٹی اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز
سکیورٹی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر ہرزہ سرائی کرنے والوں کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نےکریک ڈاؤن شروع کردیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر سکیورٹی اداروں کے خلاف مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف شہروں سے 5 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ گرفتار افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات بھی لگائی جاسکتی ہیں۔