Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

وزیراعظم آزادکشمیر کی تبدیلی، پی ٹی آئی میں بغاوت یا نئی اے ٹی ایم کی تلاش ؟

وزیراعظم آزادکشمیر کی تبدیلی، پی ٹی آئی میں بغاوت یا نئی اے ٹی ایم کی تلاش ؟

وزیراعظم آزادکشمیر کی تبدیلی، پی ٹی آئی میں بغاوت یا نئی اے ٹی ایم کی تلاش ؟

فوٹو: فائل

وزیر اعظم آزادکشمیر کی تبدیلی کے لیے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے مبینہ خفیہ خط کی بازگشت جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور نے اراکین آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کو عمران خان کاخفیہ خط دکھایا، خط میں علی امین گنڈاپورکو  وزیر اعظم  تبدیل کرنےکا ٹاسک دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ سینیئر وزیر تنویرالیاس کی رہائش گاہ  پرگنڈاپور نے ارکان اسمبلی سے عدم اعتماد پر دستخط کرائے۔

ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ جہانگیرترین اور  علیم خان کی ناراضگی کے بعد تنویرالیاس  پارٹی کی ضرورت ہیں۔

خیال رہےکہ  وزیراعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کے خلاف آج تحریک عدم اعتماد  جمع کرائی گئی تھی جس پر 25 ارکان کے دستخط ہیں،  عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیے اسمبلی اجلاس 15 اپریل کو طلب کیا گیا ہے۔ْ

دوسری جانب وزیر اعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے غیر رسمی گفتگو میں کہا ہےکہ تین روزقبل عمران خان سے ملاقات ہوئی تھی ، ان کا اعتماد حاصل ہے۔

Exit mobile version