وزیراعظم شہباز شریف کی پیروی، خیبر پختونخوا حکومت کا بھی عوام کیلئے ریلیف کا اعلان
وزیراعظم شہباز شریف کی پیروی، خیبر پختونخوا حکومت کا بھی عوام کیلئے ریلیف کا اعلان
پشاور : گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 10 فیصد اور کم سے کم اجرت 25 ہزار روپے مقرر کرنے کے بعد خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت نے بھی عوام کیلئے ریلیف کا اعلان کردیا۔
خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین کیلئے ڈسپیریٹی ریڈکشن الاوئنس کی منظوری دے دی گئی ہےاور اس حوالے سے وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے کہا ہے کہ ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس بنیادی تنخواہ کے 15 فیصد کے برابر ہوگا، الاؤنس گریڈ 1 تا 19 کے ملازمین کو دیا جائے گا جس کا اطلاق یکم مارچ 2022 سے ہوگا۔
خوشخبری !
خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین کیلئے 15 فیصد ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس کا اعلان کرتا ہوں۔ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت ہمیشہ اپ کے ساتھ ہے pic.twitter.com/MlSyYMkfUd— Mahmood Khan (@IMMahmoodKhan) April 12, 2022
محمود خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس دینے والا پہلا صوبہ ہے، موجودہ حالات میں سرکاری ملازمین کو درپیش مشکلات کا بخوبی ادراک ہے، پچھلے سال بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ کیا تھا۔