Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

پی ٹی آئی حکومت کا وزیراعظم ہاؤس کا آفیشل ٹوئٹر ہینڈل نئی حکومت کو دینے سے انکار

پی ٹی آئی حکومت کا وزیراعظم ہاؤس کا آفیشل ٹوئٹر ہینڈل نئی حکومت کو دینے سے انکار 

پی ٹی آئی حکومت کا وزیراعظم ہاؤس کا آفیشل ٹوئٹر ہینڈل نئی حکومت کو دینے سے انکار

پی ٹی آئی نے پرانے ڈیجیٹل ایسٹس کو بند کردیا، یہ اکاؤنٹس حکومت پاکستان کی ملکیت ہیں— فوٹو: اسکرین گریب 

پاکستان تحریک انصاف حکومت نے جاتے ہوئے چند سوشل میڈیا کے آفیشل اکاؤنٹس نئی حکومت کے حوالے نہیں کیے۔

ذرائع کے مطابق ڈیجیٹل ایسٹس میں وزیراعظم آفس کا آفیشل ٹوئٹر ہینڈل بھی شامل ہے جس کے باعث نئی حکومت کو معلومات کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے پرانے ڈیجیٹل ایسٹس کو بند کردیا، یہ اکاؤنٹس حکومت پاکستان کی ملکیت ہیں۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ نئی حکومت کو وزیراعظم آفس کا نیا ٹوئٹرہینڈل بنا کرکام شروع کرناپڑا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم پاکستان آفس کے یوٹیوب چینل کا نام تبدیل کرکے ’عمران خان‘ کردیا گیا تھا۔ 

وزیراعظم پاکستان کے نام سے یوٹیوب چینل 2019 میں بنایا گیا تھا اور یہ چینل باقاعدہ طور پر ویریفائیڈ تھا

Exit mobile version