Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

خانیوال : کمشنر ملتان ڈویژن ملتان ڈاکٹر ارشاد احمد کا گندم خریداری سنٹر عبدالحکیم کا اچانک دورہ

خانیوال : کمشنر ملتان ڈویژن ملتان ڈاکٹر ارشاد احمد کا گندم خریداری سنٹر عبدالحکیم کا اچانک دورہ

خانیوال (سعید احمد بھٹی) کمشنر ملتان ڈویژن ملتان ڈاکٹر ارشاد احمد نے اچانک گندم خریداری سنٹر عبدالحکیم کا اچانک دورہ کیا انہوں نے خریداری سنٹر پر باردانہ کے اجراء اور گندم پخریداری کا جائزہ لیا

ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے کمشنر کو خانیوال، کبیروالا، جہانیاں میں 14 خریداری مراکز پر سہولیات کی فراہمی بارے بریفنگ دی-اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا ندیم دیہڑ،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اعجاز سیال بھی اس موقع موقع پر موجود تھے– کمشنر نے سنٹر پر گندم فروخت کے لئے آنے والے کاشتکارروں سے بھی ملاقات کی اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ کو پرچیز سنٹرز پر مڈل مین کا داخلہ بند کرنے کے احکامات دیئے

-ڈاکٹر ارشاد احمد نے اس موقع پر کہا کہ اصل کسانوں کو اوپن بنیادوں پر باردانہ فراہم کیا جائے کسی کو کسانوں کی حق تلفی کی اجازت نہیں دی جائیگی- کاشتکار آڑھتیوں اور مڈل مین کے ہاتھوں لٹنے کے بجائے

گندم سرکاری خریداری مراکز پر فروخت کرکے اپنے محنت کا پورا معاوضہ 2200 روپے فی من حاصل کریں-ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے بتایاکہ فوڈ ڈیپارٹنمنٹ نے 14 مراکز پر گندم کی خریداری شروع کردی ہے گندم کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی روکنے کے لئے سخت اقدامات جاری ہیں-

Exit mobile version