Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

خانیوال ضلعی انتظامیہ کے زیر انتظام قائم پانچوں رمضان بازاروں میں سبسڈی سے روزانہ ہزاروں شہری مستفید ہونے لگے

خانیوال ضلعی انتظامیہ کے زیر انتظام قائم پانچوں رمضان بازاروں میں سبسڈی سے روزانہ ہزاروں شہری مستفید ہونے لگے

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ضلعی انتظامیہ خانیوال کے زیر انتظام قائم پانچوں رمضان بازاروں میں سبسڈی سے روزانہ ہزاروں شہری مستفید ہونے لگے-کمشنر ملتان ڈویژن ملتان ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی کے ہمراہ رمضان بازار کبیروالا اور عبدالحکیم کا دورہ کرکے اشیاء کی کوالٹی اور نرخ کا جائزہ لیا

-انہوں نے ایگری کلچر فئیر پرائس شاپس پر 13 سبسڈائزڈ آئٹمز وافر مقدار میں رکھوانے کی ہدایت کی-کمشنر نے دونوں رمضان بازاروں میں سبسڈی اور اشیاء خوردونوش کے معیار پر اطیمنان کا اظہار کیا-اسسٹنٹ کمشنر ندیم دیہڑ اور مارکیٹ افسران بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے-کمشنر نے خریداری کے لئے آنے

والے شہریوں سے بھی سہولیات بارے دریافت کیا-ڈاکٹر ارشاد احمد کا اس اس موقع پر کہنا تھا کہ ڈویژن کے تمام رمضان بازاروں میں اشیاء خوردونوش پر ریکارڈ سبسڈی دی جارہی ہے 10 کلوآٹے کا تھیلا 450 ,فی کلو چینی 80 روپے میں دستیاب ہے
انڈوں،گوشت،مشروبات کے نرخ بھی مارکیٹ سے نہایت کم رکھے گئے ہیں-انہوں نے آٹے کے تھیلوں اور چینی کے پیکٹس کا وزن بھی کرایا-ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ رمضان بازاروں میں اشیاء کی کوالٹی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے رمضان بازاروں میں عوام کو رش سہولیات پر اطیمنان کا اظہار ہے-

Exit mobile version