Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

عمران خان کے بعد وزیراعظم آزاد کشمیر نے بھی تحریک عدم اعتماد کو بڑی سازش قرار دیدیا

عمران خان کے بعد وزیراعظم آزاد کشمیر نے بھی تحریک عدم اعتماد کو بڑی سازش قرار دیدیا

عمران خان کے بعد وزیراعظم آزاد کشمیر نے بھی تحریک عدم اعتماد کو بڑی سازش قرار دیدیا

میرے خلاف تحریک عدم اعتماد بڑی سازش ہے، اپنے خلاف سازش ثابت کروں گا: وزیراعظم آزاد کشمیر۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی نے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد کو بڑی سازش قرار دیدیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی نے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالقیوم نیازی نے عمران خان سے کہا کہ میرے خلاف تحریک عدم اعتماد بڑی سازش ہے، آپ کو جو بتایا گیا وہ درست نہیں، اپنے خلاف سازش ثابت کروں گا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے آج بنی گالہ میں ملاقات کریں گے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کا وزیر اعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی کو لکھا گیا خط بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

عبدالقیوم نیازی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے لیے خط پارٹی چیئرمین عمران خان کی منظوری سے سیکرٹری جنرل اسدعمر کی جانب سے لکھا گیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل عمران خان نے بھی اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کو اپنے خلاف ایک بیرونی سازش قرار  دیا تھا۔

Exit mobile version