Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

اسلام گڑھ : محمد حنیف شہید المعروف عادل محسن کی اٹھارویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی

اسلام گڑھ : محمد حنیف شہید المعروف عادل محسن کی اٹھارویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی

اسلام گڑھ(نامہ نگار)محمد حنیف شہید المعروف عادل محسن کی اٹھارویں برسی مواہ رڑاہ ڈیرا نمبرداراں میں انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی اور انھیں خراج عقیدت پیش کیا گیاتقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت حافظ محمد سمیر نے حاصل کی تقریب میں سابق امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے 2 سائیں ذوالفقار علی،امتیاز اسلم،معروف اوورسیز کشمیری رہنما چوہدری محمد صدیق، صدر چنار پریس کلب چوہدری امجد، سیکرٹری جنرل محمد کاشف اکبر،ممبر علی اصغر، چوہدری خادم حسین، چوہدری غالب نے خصوصی شرکت کی

جبکہ مواہ رڑاہ اور کنیلی کی سیاسی و سماجی شخصیات اور جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے مرکزی راہنماؤں و کارکنان نے بھی کثیرتعداد میں شرکت کی تقریب سے کمانڈر حسنین کشمیری،زونل کنوینئر شاہد ہاشمی،پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ابرار نیاز ایڈووکیٹ، مرکزی ممبر جموں کشمیر لبریشن فرنٹ فیصل ملک،سپریم ہیڈ چنار پریس کلب عبدالرزاق نیازی سمیت دیگر مقررین نے اظہار خیال کیا

اور کمانڈر حنیف شہید سمیت دیگر تحریک آزادی کے شہیداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کمانڈر حنیف کی لازوال قربانی کو مدتوں یاد رکھا جائے گا وہ کمشیریوں کے لیے مشعل راہ ہیں مشتاق کشمیری مرحوم جن کی تیسری سالانہ برسی منائی جا رہی ہے نے بھی جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے لیے

گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں وہ اپنی پوری زندگی کشمیر کی آزادی و خودمختاری کے لیے جدوجہد کرتے رہے ہیں مقررین نے مزید کہا ہے کہ اقوام عالم سے ہمارا مطالبہ ہے کہ اگر افریقہ اور دیگر مظلوم ممالک میں ریفرینڈم کروا کر انھیں آزادی دلوائی جا سکتی ہے تو کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی آواز ان تک کیوں نہیں پہنچ رہی وہ کیوں کشمیر کی آزادی کے لیے کردار ادا نہیں کر رہی۔
ریاست کے نوجوان کہیں عرب کی خاک چھان رہا ہے تو کہیں روزگار کے لیے یورپ میں دھکے کھا رہے ہیں مگر ان کے وطن کی دولت پر اغیار قابض ہیں اور ریاست کے لوگوں کو ان کے حق سے محروم رکھا ہوا ہے منگلا ڈیم کی ریلٹی دینے کے بجائے مہنگی بجلی اور لوڈشیڈنگ کا تحفہ دیا جا رہا ہے

جس کی جموں کشمیر لبریشن فرنٹ شدید مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق دیے جائیں۔ تقریب کے آخر میں علامہ احسان نے کمانڈر حنیف شہید،مرکزی رہنما مشتاق کشمیری مرحوم اور نمبردار نیاز مرحوم کو ایصال ثواب کرنے سمیت شہدائے کشمیر شہدائے اسلام، غازیان اسلام کے دراجات کی بلندی اور کشمیر کی آزادی و خودمختاری کے لیے جدوجہد کرنے والوں اور کامیابی کے لیے

خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض چوہدری خضر نے سرانجام دیے آخر میں میزبان تقریب عبدالحفیظ نقیبی ضلعی صدر جے کے ایل ایف میرپور نے تمام معزز مہمانوں کا تقریب میں آمد پر شکریہ ادا کیا۔

Exit mobile version