اسسٹنٹ کمشنر میاںچنوں چوہدری رمیض ظفر نے ہمراہ ایم۔ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کادورہ
خانیوال (سعید احمد بھٹی) اسسٹنٹ کمشنر میاںچنوں چوہدری رمیض ظفر نے ہمراہ ایم۔ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کادورہ۔میل وارڈ کا دورہ کیا ۔انچارج وارڈڈاکٹر طارق محمود نے بریفنگ دی۔مریضوں سے
علاج اور سہولیات کے بارے دریافت کیا۔صحت کارڈ کاونٹر کا بھی دورہ کیا۔سروس ڈیلوری کے معیار کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ایم ایس کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بہترین سروس ڈیلیوری کو یقینی بنایا جائے۔