40

سلطان محمود مرزا کو سیکرٹری نشر واشاعت پیپلز پارٹی تحصیل میرپورتعینات

سلطان محمود مرزا کو سیکرٹری نشر واشاعت پیپلز پارٹی تحصیل میرپورتعینات

اسلام گڑھ ( نامہ نگار) سلطان محمود مرزا کو سیکرٹری نشر واشاعت پیپلز پارٹی تحصیل میرپورتعینات کر دیا گیا۔گزشتہ روزپیپلز پارٹی ضلع میرپور کے صدر نعیم روپیال نے کارکنان کے عہدوں کی منظوری دی۔اسلام گڑھ میں پیپلز پارٹی کے کارکن کی تعیناتی پر خوشی کی لہر دوڑ گئی۔جیالوں کی سلطان محمود مرزا کو مبارکبادیں

۔سلطان محمودمرزا انتہائی متحرک رکن جماعت ہیں۔تعیناتی سے پیپلز پارٹی اسلام گڑھ مزید مضبوط ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی ضلع میرپور کے صدر چودھری نعیم روپیال کی منظوری کے بعد سیکرٹری جنرل ضلع میرپور وقار احمد چودھری نے تحصیل میرپور کے لیے پیپلز پارٹی کے کارکنان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے

۔پیپلز پارٹی اسلام گڑھ کے درینہ کارکن بابو اصغر علی کے بھائی سلطان محمود مرزا کو سیکرٹری نشر واشاعت پیپلز پارٹی تحصیل میرپور تعینات کیا گیا ہے۔نوٹیفیکشن جاری ہونے کے بعد کارکنوں نے سلطان محمود مرزا کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اسلام گڑھ میں پارٹی کی مضبوطی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں