34

میرپور میڈیکل کالج میں اقرباء پروری اور بےانصافی عروج پر

میرپور میڈیکل کالج میں اقرباء پروری اور بےانصافی عروج پر

اسلام گڑھ (جاوید اقبال بٹ ڈسٹرکٹ رپورٹر اسلام گڑھ)میرپور میڈیکل کالج میں اقرباء پروری اور بےانصافی عروج پر. حاضر سروس ملازمین کی ترقیابی کے بجائے ریٹائرڈ افراد کنٹریکٹ بنیادوں پر بھرتی کیے جانے لگے. متاثرین نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تو بااثر افراد کی دوڑیں لگ گئیں. تفصیلات کے مطابق محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل کالج میرپور میں پروفیسر آف میڈیسن کی ایک خالی اسامی پر تقرری کیلئے

اخبارات میں چھپے اشتہار کے بعد شرائط پر پورا اترنے والے واحد امید وار ایسو سی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر وحید اقبال مغل نے انٹر ویو دیا. اس موقع پر, ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر طارق مسعود اور حاضر سروس پروفیسر ڈاکٹر امجد محمود جو پہلے ہی اس اسامی پر تعینات ہیں, نے بھی بغیر بر وقت درخواست جمع کروانے کے انٹرویو دیا. طویل انتظار کے بعد اپریل کے پہلے ھفتے میں واحد خالی اسامی پر تمام شرائط پر پورے اترنے والے واحد کامیاب امیدوار کے بجائےاسی اسامی سے ریٹائر ھونے والے

پروفیسر طارق مسعود کو دوبارہ مبلغ چار لاکھ روپے کے عوض کنٹریکٹ بنیادوں پر بھرتی کیے جانے کے احکام جاری کر دیے گئے. اسی طرح ایم بی بی ایس مڈیکل کالج میرپور کے حاضر سروس پرنسپل اور پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر امجد محمود خان کا بھی بعد از ریٹائرمنٹ کنٹریکٹ بنیادوں پر تعیناتی کا نوٹیفکیشن اب سے جاری کر دیا گیا. موصوف بھی بعد از ریٹائرمنٹ اپنی پنشن کے علاوہ چار لاکھ روپے

ماہانہ وصول کیا کریں گے. جبکہ حاضر سروس ایسو سی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر وحید اقبال مغل کو حسب استحقاق بطور پروفیسر ترقیاب کرنے پر صرف دس ہزار روپے ٹیچنگ الاؤنس ملنا تھا. جبکہ کنٹریکٹ بنیادوں پر پہلے اسی اسامی پر سروس کرکے ریٹائر ھونے والے چار لاکھ روپے ماہانہ وصول کریں گے.

یاد رھے کہ آزاد کشمیر کے تین میڈیکل کالجوں میں سے مظفر آباد اور راولاکوٹ میڈیکل کالجز کو کوئ بجٹ کا معاملہ درپیش نہیں ھے. جبکہ میرپور میڈیکل کالج میں اس طرح کی اقرباء پروری, خلاف قواعد تعیناتیوں اور بجٹ کے بے جا استعمال سے ھمہ وقت مالی مسائل کی شکایات رھتی ھیں.
اس ظلم کے خلاف متاثرین ڈاکٹر وحید اقبال مغل اور ڈاکٹر طارق مغل نے ہائی کورٹ میں رٹ دائر کر کے

غیر قانونی تقرریوں کے خلاف معطلی کے احکام جاری کروائے ہیں.دریں اثناء اسی کالج میں اسسٹنٹ پروفیسر گائنی کی اسامی کے کیلئے واحد امیدوارہ, حاضر سروس سینئر رجسٹرار ڈاکٹر مدیحہ ہارون گائنو کالوجسٹ ڈی ایچ کیو ھسپتال میرپور کے بجائے صدر پی ایم اے ضلع میرپور کی اھلیہ ڈاکٹر مبشرہ کو اسسٹنٹ پروفیسر گائنی تعینات کر دیا گیا.
عوام ضلع میرپور نے ان بے جا ظالمانہ اقدام پر احتجاج کرتے ھوئے مطالبہ کیا ھیکہ اس بے انصافی میں ملوث جملہ افراد اور اداروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور متاثرین اور حقدار امیدواروں کو ان کا حق دیا جائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں