59

عمران خان کی ھدایت پرسابقہ ایم این اے ساجد خان مہمند اور ناظم اعلٰی ملک نوید احمد کی سربراہی میں پاکستان تحریک انصاف ضلع مہمند کا احتجاجی مظاہرہ

عمران خان کی ھدایت پرسابقہ ایم این اے ساجد خان مہمند اور ناظم اعلٰی ملک نوید احمد کی سربراہی میں پاکستان تحریک انصاف ضلع مہمند کا احتجاجی مظاہرہ

ضلع مہمندچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ھدایت پرسابقہ ایم این اے ساجد خان مہمند اور ناظم اعلٰی ملک نوید احمد کی سربراہی میں پاکستان تحریک انصاف ضلع مہمند کا احتجاجی مظاہرہ،
مظاہرین نے غدار اپوزیشن، امپورٹڈ حکومت کے خلاف، اور عمران خان کے حق میں نعرہ بازی کی۔
احتجاج میں سابقہ ایم این اے ساجد خان مہمند، ناظم اعلٰی لوئر مہمند ملک نوید احمد مہمند، قاری رحیم شاہ مہمند، جہانزیب مہمند، ڈاکٹر محمد اسرار، ڈاکٹر مجید خان، محبوب شیر، جاوید خان، راج محمد، طائف خان سمیت سینئر لیڈر شپ اور ورکرز نے شرکت کی ۔مقررین نے کیا کہ موجودہ حکومت میں کوئ بھی اہل شخص نہیں ہے جبکہ ان لوگوں نے پہلے بھی ملک کو تباہ کیا تھا مقررین نے کیا کہ
انشاءلله امپورٹڈ حکومت تھوڑے دنوں کی مہمان ہے اور عام انتخابات کو اب کوئی نہیں روک سکتا ۔ مقررین نے کہا کہ چیرمین عمران خان کی ہر کال پر احتجاج میں عوام شرکت کریں تاکہ موجودہ حکومت مجبور ہوکر عام انتخابات کیلئے تیارہوجائے۔انہوں نے غلنئ بازار میں مارچ کیا اور حکومت کے خلاف سخت نعرہ بازی کی احتجاج کے دوران لوگوں نے ہاتوں میں پاکستان اور پی ٹی ائ کے جھنڈے بھی اٹھا رکھے تھے۔

#امپورٹڈحکومتنامنظور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں