بیساکھی میلے کی تقریبات، سکھ یاتریوں کا گوردوارہ سچا سودا فارق آباد کا دورہ
شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)بابا گرونانک اور بیساکھی میلے کی تقریبات کے حوالے سے پاکستان میں آئے ہوئے سکھ یاتریوں نے گردوارہ سچا سودا فارق آباد کا دورہ کیا جہاں پر ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسلم نے سکھ یاتریوں کو پھولوں کا گلدستہ پیش کرکے خوش آمدید کہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت پاکستان کی ہدایت پر سکھ یاتریوں کے املاک کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے،
سکھ یاتریوں کی سہولت کے لئے میڈیکل کیمپ،ٹھنڈا پانی اور دھوپ سے بچاؤ کے لیۓ ٹینٹ بھی لگائے گئے۔ سکھ یاتریوں کی حفاظت کے لئے ضلعی پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے
۔ یاترا کے لئے آئے ہوئے سکھوں نے کہا کہ ہم حکومت پاکستان اور عوام کی محبتوں کے مقروض ہیں جنہوں نے ہمیں بے پناہ پیار اور اپنائیت دی ہے ہمیں ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ ہم اپنے دیس میں ہیں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر فیصل جاوید، سی او تحصیل کونسل فارق آباد جاوید چوہان، اور ملک منشاء سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے