عمران خان ملک کے لیے سیکیورٹی رسک بن چکا ہے، کیپٹن عاصم ملک
لاہور(بیورورپورٹ) ترجمان اوورسیز پاکستانیز اور اوورسیزپاکستانیز کمیشن پنجاب کے سابق چیف کوارڈینیٹر برائے مڈل ایسٹ کیپٹن عاصم ملک نے کہا ہے کہ عمران خان دجالی فتنہ بن چکا ہے جسکا تدارک ضروری ہے، اپنی تقاریر میں جس طرح ملک دشمن اور انتشار کے بیانیے کو پروان چڑھا رہا ہے خدشہ ہے کہ ملک کی گلی گلی میں فتنے و فساد نا پھوٹ پڑیں، انہوں نے کہا کہ کراچی جلسہ میں عمران خان نے پاکستان کو غلام ملک قرار دیا اور کہا کہ ہم آزاد نہیں اس لیے لازم ہے کہ ہم دوبارہ آزادی حاصل کریں،
اس طرح کے بیانات سراسر بغاوت اور شر کے زمرے میں آتے ہیں ، کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ عمران خان بتائیں کہ پچھلے 3 سال اور 7 ماہ کے دور اقتدار میں انہوں نے کونسے ترقیاتی کام کیے ، سوائے معیشت کی تباہی و بربادی کے انہوں نے کوئی کام نہیں کیا، عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیس کر رکھ دیا، انکے دورحکومت سٹاک ایکسچینج متعدد بار کریش ہوئی جبکہ آج ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ کہاں پہنچادیا، پاکستان اس وقت کرپشن میں 139 ویں نمبر پر کھڑا ہے جو پچھلی حکومتوں سے بھی بدتر کارکردگی ہے
اس لیے میری چیف آف آرمی سٹاف اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل ہے کہ عمران خان کا دماغی معائینہ کرایا جائے اور دماغی ہسپتال میں اسکا علاج کرایا جائے ورنہ اسکی بے سروپا اور منفی تقاریر سے خدانخواستہ ملک میں خانہ جنگی نا چھڑ جائے