Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

پاکستان تحریک انصاف ہی ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے- ڈاکٹر نعیم چوہان

پاکستان تحریک انصاف ہی ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے- ڈاکٹر نعیم چوہان

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)پاکستان تحریک انصاف ہی ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے- ان خیالات کا اظہار سماجی شخصیت ڈاکٹر نعیم چوہان نے پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی وارڈ نمبر 43 محلہ روشن پورہ کے زہر اہتمام افطار پارٹی کے موقع پر دوران گفتگو اظہار خیال کرتے ہوئے کیا –

انہوں نے کہا کہ کرپٹ ٹولہ زبردستی ملک پر مسلط ہو چکا، جلد عمران خان دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہوگا- اس موقع پر سماجی رہنما ڈاکٹر محمد عمران بھی موجود تھے جنہوں نے کہا کہ ن لیگ کرپٹ سیاستدانوں اور سزایافتہ مجرموں پر مشتمل ٹولہ ہے۔ موجودہ مخلوط حکومت مفادات کی سیاست کر رہی ہے

جن کو یہ عوام جلد اسمبلی سے نکال باہر کرے گی اور ایک بار پھر عوامی حکومت پاکستان تحریک انصاف کی ضرور آئے گی کیونکہ عوام باشعور ہو چکی ہے جس کو یہ کرپٹ ٹولہ مزید بیوقوف نہیں بنا سکتا

Exit mobile version