42

خانیوال: ڈی ایچ کیو ہسپتال خانیوال میں اپنی نوعیت کا پہلا کامیاب آپریشن

خانیوال: ڈی ایچ کیو ہسپتال خانیوال میں اپنی نوعیت کا پہلا کامیاب آپریشن

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈی ایچ کیو ہسپتال خانیوال میں اپنی نوعیت کا پہلا کامیاب آپریشن کیا گیا، جس کو تین سرجنز ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر امجد علی، ڈاکٹر اللہ نواز، ڈاکٹر کاشف راو نے کامیابی سے ایک خاتون کی بچہ دانی کے قریب 30 کلو وزنی رسولی کو آپریشن کے ذریعے نکالا۔ اب مریض بہتر ہے

۔ اس سے قبل مریضہ کو پیٹ میں سخت تکلیف تھی ۔ ایم ایس ڈاکٹر محمد نبیل سلیم نے تمام آپریشن تھیٹر کی ٹیم کو مبارکباد دی ۔ ایم ایس نے اس عزم کا اظہار کیا انشاءاللہ ہم ڈپٹی کمشنر خانیوال جناب سلمان خان لودھی اور سی ای او ہیلتھ کی سربراہی میں ڈی ایچ کیو ہسپتال خانیوال کو پنجاب کا بہترین ہسپتال بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں