31

خانیوال: جہانیاں میں پولیس خدمت مرکز او رپولیس موبائل خدمت مرکز کا قیام

خانیوال: جہانیاں میں پولیس خدمت مرکز او رپولیس موبائل خدمت مرکز کا قیام

خانیوال19اپریل22 (سعید احمد بھٹی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسیدندیم عباس نے کہاہے کہ حکومت کی جانب سے عوام کی سہولت کیلئے پولیس خدمت مرکز او رپولیس موبائل خدمت مرکز کا قیام یقینا احسن اقدام ہے

اور عوام دوست پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے جس سے شہریوں کو ریلیف مل رہا ہے او رلوگوں کو ان کی دہلیز پر آسانیاں فراہم کی جارہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے پولیس خدمت مرکز جہانیاں کے افتتاح کرتے ہوئے

کہا کیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی جہانیاں اظہر حسین انسپکٹر مہر سعیداحمد‘ ایس ایچ اوتھانہ جہانیاں سعدبن سعید‘ انچارج خدمت مرکز ودیگرپولیس افسران موجودتھے۔ڈی پی او پولیس خدمت مرکز کا معائنہ کرتے ہوئے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس راؤ سردارعلی خاں کے ویثرن کے مطابق پولیس خدمت سنٹر جہانیاں میں شہریوں کو ایک ہی چھت تلے کریکٹر سرٹیفکٹ‘

ڈرائیونگ لائسنس کے لیے لرنر‘ گمشدگی کی رپٹ‘وہیکل کلینئرنس سر ٹیفکیٹ‘ایف آئی آر کی کاپی‘اندراج کرایہ داران‘انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ سمیت مختلف سہولیات فراہم کی جارہی ہے۔انہو ں نے تمام کاؤنٹرزکا جائزہ لیا

اور ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران و اہلکاران کو عوام کے ساتھ دوستانہ رویہ اور خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایات دیں۔بعدازاں ڈی پی او سیدندیم عباس نے تھانہ جہانیاں کا وزٹ کرتے ہوئے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا

اورمنصوبہ جات کی جلد ازاجلد تکمیل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔ دریں اثناء ڈی پی او سید ندیم عباس نے رمضان بازار جہانیاں کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اورصارفین کی چیکنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔

ڈی پی او نے موقع پر موجود پولیس افسران وملازمین کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ شہریوں کے جان ومال کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے اس سلسلہ میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں