47

ڈپٹی کمشنر مہمند کا میاں منڈی میں قائم سستا بازار کا اچانک دورہ

ڈپٹی کمشنر مہمند کا میاں منڈی میں قائم سستا بازار کا اچانک دورہ

ضلع مہمند(افضل صافی )ڈپٹی کمشنر مہمند کا میاں منڈی میں قائم سستا بازار کا اچانک دورہ۔ عوام سے گھل مل گئے۔ سستا بازار کے بارے میں موجود خریداروں سے نرخوں کے بارے میں دریافت کیا۔رمضان سستا بازار اور موبائل یوٹیلیٹی سٹور پر وافر مقدار میں اشیاء خوردونوش کی موجودگی پر اطمینان کا اظہار ۔ تفصیلات کے مطابق قبائیلی ضلع مہمند کے
ڈپٹی کمشنر مہمند عارف اللہ اعوان نے رمضان المبارک میں روزانہ کے بنیاد پر ضلع کے مختلف علاقوں کے بازاروں کے دورے شروع کردئیے ہیں۔ ڈی سی مہمند عارف اللّہ اعوان نے پیر کے روز تحصیلدار حلیمزئی محمد بلال اعوان کے ہمراہ ضلع مہمند لے مصروف تجارتی مرکز میاں منڈی رمضان سستا بازار کا اچانک دورہ کیا

۔ ضلعی انتظامیہ اور ٹی ایم اے اپر مہمند کے تعاون سے قائم کردہ سستا بازار اور وہاں پر موبائل یوٹیلیٹی سٹور میں اشیاء خوردونوش کی خرید و فروخت ،قیمتوں اور مقدار کا مکمل جائزہ لیا ۔ڈی سی مہمند نے وہاں پر موجود خریدار عوام سے سستا بازار کی افادیت اور مزید بہتری کی تجاویز سنی کر ان سے سستا بازار اور یوٹیلیٹی سٹور کے بارے پوچھا گیا۔جہاں پر لوگوں کی بڑی تعداد نے سستا آٹا اور یوٹیلٹی سٹور پیکیج کو

غریب کے لئے بڑا ریلیف قرار دیا اور اس کے کوٹے میں مزید اضافے کا مطالبہ کیا۔ عوام نے ڈی سی مہمند سے مطالبہ کیا ضلع مہمند کے دورہ افتادہ علاقوں میں بھی یوٹیلیٹی اسٹورز اور رمضان سستا بازاروں کی ضرورت ہے۔ ڈی سی مہمند نے کہا کہ جس علاقے میں جس چیز کی کمی ہے ۔ وہاں ترجیحی بنیادوں پر کام کریں گے۔ انہوں نے لوگوں سے کہا کہ ممکن حد تک شکایات دور کرکے روزمرہ کے مسائل ختم کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں