35

ڈسٹرکٹ دادو سندھ جائے حادثہ پر ام رباب پہنچ گئی ماؤں بہنوں کو گلے سے لگایا اور فی الفور حسبِ توفیق امداد کی

ڈسٹرکٹ دادو سندھ جائے حادثہ پر ام رباب پہنچ گئی ماؤں بہنوں کو گلے سے لگایا اور فی الفور حسبِ توفیق امداد کی

ٹھٹھہ نمائندہ
مہیڑ گاوں دادو میں آگ لگنے سے جانی مالی نقصان اور افسوسناک واقعہ میں جائے حادثہ پر ام رباب چانڈیو پہنچ گئی ماؤں بہنوں کو گلے سے لگایا اور فی الفور حسبِ توفیق امداد کی جہاں جانبحق افراد کے لواحقین اور آگ سے زخمی ہونے والوں کی مالی مدد کی اور متاثرین میں امداد بھی تقسیم کیا ام رباب چانڈیو کا کہنا تھا کہ مہیڑ کے گاؤں میں واقعہ سانحہ میں بدل گیا جس کی تحقیقات اور تفتیش کرائے جانا لازمی ہے متاثرین سے گفتگو کر کے اندازہ ہوا کہ یہ بلدیہ فیکٹری نما حادثہ ہے جس کے پیچھے ذمہ داران ملوث ہیں
افسوس تو یہ ہے کہ آج کے حادثہ میں فائر برگیڈ نہ آ سکی جس کی وجہ اس کا خراب ہونا بتایا گیا ہے ” میں کہتی ہوں ایسے بریگیڈ کو آگ لگا دی جو آگ نہ بجھا سکے”ام رباب نے سندھ حکومت سے اپیل کی ہے کہ فوت ہو جانے والے افراد کے لواحقین کو 20 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو کم سے کم پانچ لاکھ روپے امداد اور پکے مکان بنا کے دیے جائیں جو ان کا حق ہے صرف راشن اور ٹینٹ کا ملنا اں کے لیئے نا کافی ہے

ام رباب نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ میھڑ اور کے این شاھ تحصیل میں کم از کم دو دو فائر برگیڈ ہونی چاہیے جو ایمرجنسی میں کام آ سکے انتظامیہ کی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے ایمرجنسی میں ریسکیو نہ ہوسکا اور فائر بریگیڈ بھی خراب تھا۔
ام رباب چانڈیو نے مزید کہا کہ میں صحیح مظلوم لوگوں کی آواز بنتی رہونگی اور ان کا پیغام اعلی اداروں تک پہنچانے کی کوشش کر رہی ہو ں باقی سب سے گزارش کرتی ہوں کہ آئیں اور دیکھیں کہ کتنا بڑا ظلم ہے سندھ حکومت ایسے واقعات کو روکنے کے لیے اقدامات لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں