شیخوپورہ، ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن و ٹیم کی بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی
شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن کی ٹیم کے ہمراہ بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی- ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن شیخوپورہ ثمر عباس نے ٹیم کے ہمراہ بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ ملزمان اشرف عرف اچھی، حافظ یٰسین ولد میراں بخش اور اعظم مسیح ولد رفیق مسیح کو گرفتار کرلیا
ان کے قبضہ سے 6 کلو 420 گرام چرس برآمد کرلی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ ملزمان کی گرفتاری کے بعد مزید تفتیش جاری ہے۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن ثمر عباس کا کہنا تھا کہ منشیات کی لعنت کو جڑسے ختم کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں اور اس گھناونے جرم میں ملوث عناصر کسی صورت بھی قانونی کاروائی سے نہیں بچ سکیں گے