72

میرے پلاٹ و مکان پر قبضہ بھی کیا اور جھوٹی خبریں بھی لگوا دیں،قتل کر دینے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں،سید رفید حسین شاہ

میرے پلاٹ و مکان پر قبضہ بھی کیا اور جھوٹی خبریں بھی لگوا دیں،قتل کر دینے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں،سید رفید حسین شاہ

اسلام گڑھ(نامہ نگار)حقیقی بھائیوں کا ستایا ہوا سید رفید حسین شاہ چنارپریس کلب پہنچ گیا،چوری اور اوپر سے سینہ زوری،میرے پلاٹ و مکان پر قبضہ بھی کیا اور جھوٹی خبریں بھی لگوا دیں،قتل کر دینے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں،ایم ڈی اے ملازمین کی ناجائز تجاوزات پر مسمارگی کرنے پر نوسربازوں نے ان پر پتھراؤ کیا اور الزامات تراشی کی،سینئر سول کورٹ میں کیس ہونے کے باوجود بھائیوں کی نوسربازوں کی سرپرستی میں تعمیرات جاری ہیں،

توہین عدالت کی جار رہی ہے مظلوم کی چیئرمین ایم ڈی اے،آئی جی پولیس، چیف سیکرٹری،وزیراعظم آزادکشمیر اور چیف جسٹس سپریم کورٹ سے داد رسی اور انصاف فراہمی سمیت نوسربازوں سے جان چھڑانے کی اپیل تفصیلات کے مطابق سید رفید حسین شاہ نے ہمراہ محمد سرفراز چنار پریس کلب اسلام گڑھ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے حقیقی بھائی سید نوید بخاری

اور سید ولید بخاری نے مقامی نوسربازوں سے مل کر میرے پلاٹ جو سابق وزیراعظم چوہدری مجید کے دور میں ایم ڈی اے سے 92/2 کمیٹی کی منظوری سے آلاٹ ہوا پر زبردستی قبضہ کر لیا ہے اور عام راستے پر بھی ناجائز تجاوزات قائم کر لی ہیں جس پر میں نے ایم ڈی اے میں درخواستیں دیں اور ایم ڈی اے کے عملے نے ناجائز تجاوزات کو گردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں