Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے خود سبزی و فروٹ منڈیوں میں بولی کی نگرانی شروع کردی

ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے خود سبزی و فروٹ منڈیوں میں بولی کی نگرانی شروع کردی

خانیوال (سعید احمد بھٹی) حکومت پنجاب کی ہدایت پر اہلیان ضلع خانیوال کو مہنگائی سے نجات دلانے کے لئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے خود سبزی و فروٹ منڈیوں میں بولی کی نگرانی شروع کردی-آکشن کا جائزہ لینے کے لئے انہوں نے علی الصبح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کی منڈی کا دورہ کیا

انہوں نے ٹماٹر، لیموں، ادرک، کھجور سمیت دیگر سبزیوں اور پھلوں کی اپنی نگرانی میں بولی کرائی اور مارکیٹ کمیٹی حکام کو بولی کے میکانزم کو بہتر بنانے کا حکم بھی دیا-ڈی سی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ نیلامی سے قبل نرخ کا دیگر اضلاع سے موازنہ کیا جائےمنڈیوں میں کم بولی کے فوائد عام مارکیٹ تک پہنچانا میرا ٹارگٹ ہے

زائد نرخ پر بولی ناقابل برداشت ہے-انہوں نے مہنگائی مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کا گٹھ جوڑ توڑنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا-سلمان خان لودھی نے ہدایت کی آکشن سے قبل نرخ کا دیگر اضلاع سے موازنہ کیا جائے افسران ڈیوٹی روسٹر کے مطابق منڈیوں کے دورے کریں

Exit mobile version