حکومت پنجاب نے دیگر اضلاع کی طرح خانیوال کے رمضان بازاروں میں بھی چینی کی فی کلو قمیت 75 روپے مقرر کردی
خانیوال (سعید احمد بھٹی) حکومت پنجاب نے دیگر اضلاع کی طرح خانیوال کے رمضان بازاروں میں بھی چینی کی فی کلو قمیت 75 روپے مقرر کردی-سپلائی کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کے رمضان بازار کا دورہ کیا اور چینی کی وافر فراہمی یقینی بنانے کا حکم صادر کردیا-
انہوں واش رومز کی صفائی اور بازار کی سیکورٹی،اہلکاروں کی ڈیوٹیوں کی بھی جانچ پڑتال کی-ڈپٹی کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ماہ صیام میں عوام کو براہ راست ریلیف فراہم کرنے کیلئے چینی 75 روپے کلو فراہم کی جائے گی پانچوں رمضان بازاروں میں چینی کی وافر فراہمی کی ہدایت کردی ہے
-انہوں نے مزید کہا کہ اوپن مارکیٹ کے ساتھ رمضان بازاروں میں بھی 10 کلو سستے آٹے کی قیمت 400 روپے مقرر کردی گئی ہے عید الفطر تک شہری بلاتعطل سستی اشیاء حاصل کرسکتے ہیں-