عمران خان پوری دنیا میں پاکستان کو بدنام کررہا ہے، کیپٹن عاصم ملک
لاہور(بیورورپورٹ) عمران خان اور اسکی پارٹی ساری دنیا میں پاکستان اور پاکستانیوں کو بدنام کررہے ہیں، آرمی چیف سخت اکیشن لیں، ان خیالات کا اظہار معروف پاکستانی شخصیت اور ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک نے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ عمران خان اقتدار کے لالچ میں اندھا ہوچکا ہے
جو غداری کے ذمرے میں آتا ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ بیرون ملک احتجاج کرنے والے زیادہ تر پی ٹی آئی ورکر پاکستانی نہیں ہیں بلکہ دوہری شہریت کے حامل افراد ہیں، انہوں نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور وزیراعظم شہبازشریف سے اپیل کی کہ ایسے افراد کے خلاف سخت ایکشن لیں اور اگر ضروری ہو تو انکی پاکستانی شہریت منسوخ کردیں تاکہ انکو حب اوطنی کی قدر معلوم ہوسکے