ہارون آباد قصاب حضرات حفظان صحت کے اصولوں کو سرعام پامال کرنے لگے،گندگی کے ڈھیروں پر جانورذبح کئے جانے لگے
ہارون آباد (خرم شہزاد ملک سے) ہارون آباد شہر اورگردونواح میں قصاب حضرات حفظان صحت کے اصولوں کو سرعام پامال کرنے لگے، گندگی کے ڈھیروں پر جانور ذبح کئے جانے لگے، محکمہ لائیو سٹاک ہارون آباد کے ذمہ داران نے اپنی آنکھیں موند رکھی ہیں تفصیلات کے مطابق ہارون آباد شہر اور ملحقہ علاقوں کے قصاب حضرات حفظان صحت کے اصولوں کے برعکس گندگی کے ڈھیروں اور گندے
شہری سخت پریشانی میں مبتلا ہیں۔شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قصاب جانور ذبح کرنے کے بعد جانوروں کی باقیات کھلے عام پھینک کر غائب ہوجاتے ہیں کوڑے کرکٹ کے ڈھیر وں پر پڑی ہوئی جانوروں کی آلائشیوں سے بدبو اور تعفن پیدا ہونا قدرتی امر ہے جس کے باعث علاقہ مکین سخت پریشانی میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر بہاولنگر، اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد سمیت متعلقہ اداروں کے ذمہ داران کو کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔