عمران خان توشہ خانہ چور کیساتھ ساتھ ٹیکس چور بھی ہے، کیپٹن عاصم ملک
لاہور(بیورورپورٹ) ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان بار بار کہہ رہے ہیں کہ میں نے تحائف توشہ خانہ سے قیمت دیکر خریرے ہیں اور پھر انکو بیچا ہے تو میرا ان سے سوال ہے کہ پہلے تو وہ یہ بتائیں کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے جو چیزیں خریدی ہیں انکے پیسے کہاں سے آئے ہیں انکا کوئی ریکارڈ یا رسید موجود نہیں، ناہی کوئی ذرائع ثابت ہیں
اور پھر جب ان قیمتی تحائف کو انہوں نے بیرون ممالک میں فروخت کیا ہے تو ان تحائف کے بدلے میں ملنے والی رقم پاکستان کیسے آئی ہے، کیونکہ اگر یہ رقم قانونی طریقے سے پاکستان بھیجی ہوتی تو یقینا” اسکا ریکارڈ اور ٹیکس ریٹرن رسیدیں بھی موجود ہوتیں لیکن عمران خان کے پاس ایسا کوئی ریکارڈ موجود نہیں لہذا اس سے ثابت ہوتا ہے کہ عمران خان ناصرف چور ہے بلکہ ٹیکس نا دینے کا مرتکب بھی ہے،
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے منصب کی عمران خان نے جو توہین کی ہے قومی اداروں اور عدلیہ کو فوری ایکشن لینا چائیے کیونکہ عمران خان نے پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی کی ہے، اس شخص نے قومی امانتیں بیچ کر رقم بھی غیرقانونی طریقے سے پاکستان بھجوائی ہے جو ٹیکس چوری کے زمرے میں آتا ہے،
اور اب اس جھوٹے شخص پر کسی بھی قسم کا اعتبار کرنے کے لیے تیار نہیں، میں سپریم کورٹ سے استدعا کرتا ہوں کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے خلاف صاف شفاف انکوائری کرکے سخت ترین سزا دے تاکہ آئندہ کسی وزیراعظم کو قومی امانتوں میں خیانت نا کرے