پاکستانی پاسپورٹ پھاڑنا انتہائی شرمناک بات ہے، کیپٹن عاصم ملک
لاہور(بیورورپورٹ) امریکہ سمیت یورپ کے دیگر ممالک میں احتجاج کے دوران پی ٹی آئی ورکروں کی طرف سے پاکستانی پاسپورٹ پھاڑنا انتہائی اور دکھ کی بات ہے،ان خیالات کا اظہار معروف پاکستانی شخصیت اور ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک نے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلاف ہر ملک میں ہوتا ہے
اور سیاسی اختلاف جمہوریت کا حسن ہے لیکن سیاسی اختلاف کے نام پر اپنے وطن کا پاسپورٹ پھاڑنا بدترین غداری ہے، انہوں کہا کہ مجھے سوفیصد یقین ہے کہ جن افراد نے پاکستانی پاسپورٹ پھاڑے ہیں انکے پاس دوہری شہریت ہے
اور یہ افراد اوورسیز میں نہیں آتے بلکہ انکی وفاداری پاکستان کی نسبت اسی ملک کیساتھ زیادہ ہوتی ہے، کیپٹن عاصم ملک نے جن جن ممالک میں پاکستانی پاسپورٹ پھاڑے گیے ہیں ان ممالک میں قائم پاکستانی سفارت خانوں سے مطالبہ کرتے ہوئے
کہا کہ ان افراد کو دوبارہ پاکستانی پاسپورٹ جاری نا کیے جائیں کیونکہ یہ افراد پاکستانی پاسپورٹ کے قابل ہی نہیں ہیں،