Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

شیخوپورہ، منہاج القرآن علماءکونسل کے زیراہتمام پانچواں درس عرفان القرآن آج 27 اپریل بعد از نماز فجر ہوگا

شیخوپورہ، منہاج القرآن علماءکونسل کے زیراہتمام پانچواں درس عرفان القرآن آج 27 اپریل بعد از نماز فجر ہوگا

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)منہاج القرآن علماءکونسل کے زیراہتمام پانچواں درس عرفان القرآن آج بعد از نماز فجر منعقد ہوگا- ان خیالات کا اظہار ناظم منهاج علماء کونسل سٹى شیخوپورہ خالد محمود سعیدى نے بیوروچیف ایف ایس میڈیا نیٹ ورک شیخ محمد طیب سے دوران گفتگو کیا-

انہوں نے بتایا کہ جامع مسجد نورانی لاثانی محله رحمت کالونی نمبر 1 میں خصوصی نشست سے مرکزی رہنما منہاج علماء کونسل علامہ حافظ خلیل احمد قادری صاحب خطاب فرمائیں گے- انہوں نے مزید بتایا کہ منہاج علماء کونسل سٹی شیخوپورہ تنظیم کے زیر اہتمام روزانه بعد از نماز فجر پانچ روزہ دروس عرفان لقرآن کے سلسلہ میں 21 رمضان المبارک تا 25 رمضان المبارک دروس کا اہتمام کیا جارہا ہے

جس میں سے 21 تا 24 رمضان المبارک کے چار شاندار دروس عرفان القرآن کے بعد آج مورخہ 27اپریل بروز بدھ صبح 4:40 بجے بمقام جامع مسجد نورانی لاثانی محله رحمت کالونی نمبر 1 گوجرانوالہ روڈ شیخوپورہ منعقد ہورہا ہے جس میں ملک پاکستان کے معروف مقرر علامہ حافظ خلیل احمد قادری صاحب توبہ و استغفار کے موضوع پر خصوصی درس عرفان القرآن دیں گے جس میں تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز اور جملہ احباب لازمى شرکت فرمائیں- ناظم منهاج علماء کونسل سٹى شیخوپورہ علامہ خالد محمود سعیدى نے

دوران گفتگو بتایا کہ ان سلسلہ دروس عرفان القرآن کا اولین مقصد قرآن اور صاحب قرآن کے ساتھ امت مسلمہ کے ٹوٹے ہوئے تعلق کو جوڑنا ہے جس کے لئے منہاج علماءکونسل شب و روز قائدانقلاب پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ کی سرپرستی میں سرگرم عمل ہے اور یہ فیضان دنیا کے کونے کونے تک پھیلانے میں منہاج علماءکونسل کے پلیٹ فارم سے وابستہ عظیم محققین، فاضلین اور مشائخ عظام اپنے فرائض سرانجام دےرہے ہیں جوکہ عالم اسلام کے لئے باعث فخر ہے

Exit mobile version