Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

سنگجانی : لوڈ شیڈنگ کا بے قابو جن بوتل سے باہر آ گیا

سنگجانی : لوڈ شیڈنگ کا بے قابو جن بوتل سے باہر آ گیا

سنگجانی( بیورو رپورٹ)وعدے ، نعرے اور دعوے دھرے کہ دھرے رہ گئے نئی حکومت کے برسر اقتدار آنے کہ بعد لوڈ شیڈنگ کا بے قابو جن بوتل سے باہر آ گیا ، وفاقی دارلحکومت کے دیہی علاقہ جات میں ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ معمول بن گئی مہنگائی ، غربت اور معاشی مسائل کی

ستائی عوام لوڈ شیڈنگ سے تنگ آنے لگی تاجروں کا کاروبار ٹھپ پڑ گیا ترنول کے تمام علاقوں میں ہر گھنٹے دن اور رات ایک گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے شہریوں کا گرمی سے برا حال
نومنتخب حکومت نے لوڈ شیڈنگ اور عوامی سہولیات دینے کے وعدوں کو پورا تو نہ کیا البتہ نئی حکومت کے آتے ہی
لوڈ شیڈنگ کا بے قابو جن بوتل سے شہریوں کو تنگ کرنے اور ستانے کے لیئے باہر آ گیا ہے شہر اقتدار کی لہتراڑ روڈ جو چھوٹے بڑے قصبات ، دیہی علاقہ جات کو آپس میں ملاتی ہے یہاں ہر علاقے میں ہر ایک گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ معمول بن چکی ہے گرمی کے ستائے شہریوں کا کہنا ہے کہ ہمارے کاموں میں لوڈ شیڈنگ کے باعث رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں ترنول ، ڈھوک عباسی ، ڈی 17، سنگجانی ، جوڑی راجگان ، ڈھوک پراچہ ، پنڈ پڑیاں ، ملٹی گارڈن اور تمام علاقوں میں لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے

سلطنت شریفہ نے تخت اقتدار سنبھال تو لیا وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے تاج ریاست شہنشاہی سر پر سجا لیا مگر لوڈ شیڈنگ پر قابو نہ پایا گیا تاجروں کا کاروبار بے تہاشا لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ٹھپ ہو کہ رہ گیا ہے فوٹو اسٹوڈیوز والے ، فوٹو کاپی مشین والے اور ویلڈرز ، کارپینٹرز ، اور بجلی کی مشینوں کو چلا کر روزگار کمانے والوں کو روزگار کمانے میں شدید ترین دشواریوں اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
رات کو لوڈ شیڈنگ ہونے سے بزرگوں ، خواتین و نوجوانوں کی نیند میں خلل پڑتا ہے طلباء و طالبات اور دفتر میں کام کرنے والے رات بجلی کی بندش کی وجہ سے نیند پوری نہ ہونے کی وجہ سے بروقت تعلیمی اداروں اور دفاتر میں پہنچ نہیں پاتے

حکومت کے عوامی سہولیات کے وعدے و دعوے ایک طرف مگر عوام کو لوڈشیڈنگ جیسے عذاب سے موسم گرما میں سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہریوں کا کہنا ہے ہمیں کس جرم کی سزا دی جا رہی ہے ہم بجلی کے بھاری بھرکم بلز دیتے ہیں ہمارا حق ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت بجلی فراہم کریں اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کریں

Exit mobile version