Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

سنگجانی :سی پی او راولپنڈی کی ترجیحات بھی کام نہ آئی تھانہ سب انسپکٹر راغب مال کے کمال میں بدتمیزی پر اتر آئے

سنگجانی :سی پی او راولپنڈی کی ترجیحات بھی کام نہ آئی تھانہ سب انسپکٹر راغب مال کے کمال میں بدتمیزی پر اتر آئے

سنگجانی (بیورو رپورٹ)سی پی او راولپنڈی کی ترجیحات بھی کام نہ آئی تھانہ وارث خان کا نااہل بگڑے ایس ایچ اور بدتمیز سب انسپکٹر راغب مال کے کمال میں بدتمیزی پر اتر آئے* صحافیوں کے ساتھ کھلم کھلا بدمعاشی
سب انسپکٹر راغب نے سول ڈیفنس اہل کار ذیشان اور جعلی ایف آئی اے اہلکار سے ملی بھگت کرتے ہوئے تھانے میں اپنے کمرے میں اپنی ہی موجودگی میں مرزا فیصل نامی شہری پر تشدد کروایا جبکہ یہی اپلیکیشن پہلے تھانہ بارہ کہو میں دی گئی تھی جس کو ڈسپوز کردیا گیا تھا مگر اس بار جعلی ایف آئی اے کا اہلکار اور سول ڈیفنس کا اہلکارآے اور سب انسپکٹر راغب کی ملی بھگت سے تھانہ وارث خان میں فیصل مرزا نامی شہری کے

خلاف درخواست لی گی۔ فیصل مرزا نامی شہری کو کال کرکے رات 9 بجے تھانے میں آنے کو کہا صحافی بھی موجود تھے۔جس پر بدتمیز سب انسپکٹر راغب نے صحافیوں کو تھانے سے باہر جانے پر زور دیا بعدازاں دروازہ بند کرکے فیصل مرزا نامی شہری کو غیر متعلقہ افراد سے تشدد کروایا ۔جس پر صحافیوں نے ایس ایچ او سے رابطہ کیا کے غیر متعلقہ افراد کس حیثیت سے تفتیش کر رہے ہے ۔
مگر یہاں چھوٹے میاں تو چھوٹے میاں بڑے میاں بھی سبحان اللہ صحافیوں سے انتہا کی بدتمیزی پر اتر آے صحافیوں پر ایس ایچ او تھانہ وارث خان اور سب انسپکٹر راغب کی جانب سے بڑھتے ہوئے دباؤ کے خلاف آواز احتجاج بلند کرتے دکھائی دیتے ہیں۔لیکن طاقت کے زور پر مخالف آوازوں کو دبانے پر یقین رکھنے والی ایس ایچ او تھانہ وارث خان اور سب انسپکٹر راغب کے فیصلہ سازوں تک پہنچنے سے پہلے ہی یہ آوازیں ٹوٹ جاتی ہیں۔

ایس ایچ او تھانہ وارث خان اور سب انسپکٹر راغب کی بوکس کارروائیوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر صحافیوں کی جانب سے ایس ایچ او تھانہ وارث خان اور سب انسپکٹر راغب کی مخالفت میں اٹھنے والی آوازوں کو خاموش کرنے کی منصوبہ بندیوں کی ابتدا جاری ہے صحافت پر یقین رکھنے والے صحافیوں کو نشانہ بنانے کےلئے ایس ایچ او تھانہ وارث خان اور سب انسپکٹر راغب اپنی مرضی

اور منشاء کے مطابق ڈھال لیا۔ ایس ایچ او تھانہ وارث خان اور سب انسپکٹر راغب دونوں صحافیوں سے ناراض ہیں اور ان کے خلاف جارحانہ رویہ رکھتے ہیں۔صحافیوں اور آزادی صحافت کو بچانے کےلئے ایک بھر پور جدوجہد کرنے کا وقت آگیا ہے
مختلف اداروں کے لیے کام کرنے والے صحافیوں کو ہراساں کیا گیا اور ان سے بدتمیزی کی گئی تھی۔سی سی پی او راولپنڈی نےایک بیان میں کہا کہ پولیس، صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔ ایس ایچ او تھانہ وارث خان اور سب انسپکٹر راغب کو تعینات کرکے صحافیوں کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی خطرے میں ڈال دیا۔صحافتی تنظیم انٹرنیشنل فورتھ کے صدر فاروق مرزا اعلی حکام سے میڈیا اہلکاروں سے

بد تمیزی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔صحافتی تنظیم انٹرنیشنل فورتھ پلر کے صدر فاروق مرزا نے کہا کہ اگرصحافیوں کے ساتھ ہونے والی بد تمیزی میں ملوثایس ایچ او تھانہ وارث خان اور سب انسپکٹر راغب کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام ری صحافتی تنظیم انٹرنیشنل فورتھ پلر اگلے 24 گھنٹوں میں اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

Exit mobile version