خانیوال:ضلعی انتظامیہ پرائس کنٹرول،گندم خریداری،رمضان بازاروں کے محاذوں پر سرگرم
خانیوال (سعید احمد بھٹی) ضلعی انتظامیہ پرائس کنٹرول،گندم خریداری،رمضان بازاروں کے محاذوں پر سرگرم
ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی کا رمضان بازروں میں ناقص کوالٹی کے آٹا بارے شکایات پر اظہار برہمی
گندم خریداری مہم کا 100 فیصد ہدف ہر صورت عید سے قبل مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن
عید الفطر سے قبل اشیاء خوردونوش کی ناجائز منافع خوری روکنے کے لئے پرائس مجسٹریٹس کو سخت کارروائیوں کا ٹاسک
سلمان خان لودھی کی زیر صدارت اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز،اسسٹنٹ کمشنرز کی شرکت
ڈی ایف سی،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر،ڈی او انڈسٹریز،ای اے ڈی اے بھی موجود
ناقص کوالٹی کا آٹا سپلائی کرنے والے فلور مل کیخلاف کارروائی کی جائے :ڈی سی
چینی آٹے سمیت کسی چیز کی قلت بارے بھی شکایت نہیں ملنی چاہیئے:ڈی سی
ماہ رمضان کے آخری ایام میں پرائس مجسٹریٹس اپنے وزٹس بڑھائیں:سلمان خان لودھی
محکمہ خوراک نے اب تک گندم خریداری کا 84 فیصد ہدف حاصل کرلیا ہے :ڈی سی