شیخوپورہ، غربت میں بے پناہ اضافہ ہوچکا، گداگری عام، جگہ جگہ بھکاریوں کے ڈیرے
شیخوپورہ(بیورورپورٹ)شیخوپورہ، غربت میں بے پناہ اضافہ ہوچکا، گداگری عام، جگہ جگہ بھکاریوں کے ڈیرے- تفصیلات کے مطابق ملک پاکستان کے سب سے بڑے تاریخی و صنعتی ضلع شیخوپورہ میں غربت عام ہوچکی، غریب عوام دووقت کی روٹی سے محروم ہورہے ہیں اور بےروزگاری کے باعث نوجوان فاقہ کشی اختیارکئے ہوئے ہیں اور سفید پوش طبقہ انتہائی کمپرسیکے عالم میں زندگی گذاررہا ہے-
غربت میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے، گداگری عام ہوچکی اور جگہ جگہ چوکوں چوراہوں پر بھکاریوں کے ڈیرے نظرآتے ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ کے پاس اس حوالے سے کوئی لائحہ عمل نہیں ہے
دوران سروے عام شہریوں، سول سوسائٹی، سماجی و صحافتی تنظیموں کے عہدیداران نے کہا ہے کہ حکام بالا فوری نوٹس لیتے ہوئے شیخوپورہ میں غربت کے خاتمے، چائلڈلیبر کی ویلفئر اور بھکاریوں کے خاتمے اور انکو معقول رہائش و دیگر سہولیات کی فراہمی کے اقدامات کریں اور اس حوالے سے متعلقہ محکموں کے نااہل افسران کے خلاف فی الفور محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے