سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں موجود 3 ارب ڈالرکی واپسی کی مدت میں توسیع کردی
سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں موجود 3 ارب ڈالرکی واپسی کی مدت میں توسیع کردی
وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق سعودی عرب نےاسٹیٹ بینک میں موجود 3ارب ڈالرکی واپسی کی مدت میں توسیع کردی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ پاک سعودی سپریم کوآرڈی نیشن کونسل کے تحت مختلف امور پر دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا گیا، دونوں ملکوں کا تجارت کو فروغ دینے پر اتفاق ہوا، پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کے بھرپورتعاون کوسراہا گیا،دونوں ملکوں کا نجی شعبے میں بھی تعاون پر اتفاق ہوا۔
دونوں ملکوں نے دہشت گردی و انتہاپسندی کےخاتمے کے لیے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے، پاکستان کی معاشی مدد کے طور پر پیٹرولیم کی فنانسنگ بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا، پاکستان نے سعودی گرین اورمڈل ایسٹ گرین منصوبوں میں تعاون کی پیشکش کی۔
دونوں ممالک نے سیاسی تنازعات کے حل کوترجیح دینے کا عزم بھی دہرایا، پاکستان سعودی عرب نے فلسطین کاز پر ہونے والی پیش رفت پربات چیت کی، فلسطین کا اسٹیٹس اورعرب اقوام میں اس کا اسلامی تشخص قائم رکھنے پر زور دیا گیا، پاکستان اورسعودی عرب نے شام کے بحران کا حل عوام کی خواہشات کےمطابق تلاش کرنے پر زور دیا۔