Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

آج سے ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ صفرکردی ہے، وزارت توانائی کا دعویٰ

آج سے ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ صفرکردی ہے، وزارت توانائی کا دعویٰ

آج سے ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ صفرکردی ہے، وزارت توانائی کا دعویٰ

فوٹو: فائل

وزارت توانائی نے دعویٰ کیا ہےکہ ‏وزیراعظم شہباز شریف کے وعدے کے مطابق آج سے ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ صفرکردی گئی ہے۔

ایک بیان میں وزارت توانائی کا کہنا ہےکہ 2500 میگا واٹ سے زائد اضافی بجلی سسٹم میں شامل کی ہے۔

 وزارت توانائی کا کہنا ہےکہ  عید تعطیلات اور بعد ازاں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے کوشاں ہیں۔

خیال رہے کہ  حکومت نے عید الفطر کے 3 روز بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چند روز قبل وزیراعظم شہباز شریف نے یکم مئی سےملک میں لوڈ شیدنگ مکمل ختم کرنےکی ہدایت کی تھی۔

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کاکہنا  تھا کہ  یکم مئی سے حکومت کی طرف سے گیس کی فراہمی متوقع ہے اور یکم مئی سے بتدریج لوڈشیڈنگ کے معاملات حل ہوجائیں گے، اینگرو کا تھر میں پلانٹ پرسوں سے کام شروع کردے گا۔

Exit mobile version