ربجا کی ریکوری کمیٹی کی جانب سے میڈاس پرائیویٹ لمیٹڈ سے 1 کروڑ 20 لاکھ کے بقایا جات کے چیکس وصول کیے
اسلام آباد(بیورو رپورٹ) راولپنڈی اسلام آباد بیوروز جرنلسٹس ایسویسی ایشن(RIBJA)کی ایک اور شاندار کارکردگی۔ میڈاس پرائیویٹ لمیٹڈ سے گزشتہ 8 سال سے علاقائی اخبارات کے اشتہارات کی مد میں 1 کروڑ 20 لاکھ کے بقایا جات کے چیکس تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد۔ تقریب میں سابق صدر پی ایف یو جے افضل بٹ، صدر نیشنل پریس کلب انور رضا،
سیکرٹری راجہ خلیل،آر آئی یو جے کے صدر عابد عباسی، سیکرٹری آر آئی یو جے طارق ورک۔ صدر ربجا رانا زاہد، سیکرٹری سردار شاہد، بانی صدر قربان ستی، چیئرمین ریکوری کمیٹی رازق بھٹی، سیکرٹری اطلاعات فائزہ شاہ، نائب صدر سید آصف ہمدانی،محمد پرویز، فاروق گوندل،جوائنٹ سیکرٹری،نوید ملک،سابق صدر نثار احمد،و دیگر ممبران کی شرکت و چیک وصول۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ربجا(RIBJA)کے زیر اہتمام میڈاس پرائیویٹ لمیٹڈ / سپیس کرافٹ / ایکس ٹو او میں اشتہارات کی مد میں گزشتہ 8 سال سے نہ موصول ہونے والے 1 کروڑ 20 لاکھ کے بقایا جات کے چیکس موصول کر کے ممبران میں تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا۔ گزشتہ 20 ایام میں ربجا کی ریکوری کمیٹی کی جانب سے مسلسل تیسری کامیابی و شاندار کامیابی ہے۔
میڈاس پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب ایک کروڑ سے زائد علاقائی اخبارات کی رقم واجب الادا تھی جس کو ربجا(RIBJA) کی ریکوری کمیٹی و قیادت نے دلچسپی و محنت کے ساتھ کامیاب بنایا۔ تقریب سے خطاب کے دوران افضل بٹ نے کہا کہ ربجا نے ہمیشہ علاقائی اخبارات کی مشکلات کو حل کرنے میں انتہائی محنت سے حل کیا۔
صدر نیشنل پریس کلب انور رضا نے کہا کہ ربجا اپنے ممبران کے ساتھ ساتھ پورے پاکستان کے صحافیوں کے لیے ایک فخر کا نام ہے۔ ہر مشکل وقت میں ربجا نے صحافیوں کی مدد میں اپنا حصہ ڈالا۔ سیکرٹری نیشنل پریس کلب راجہ خلیل نے کہا کہ ربجا نیشنل پریس کلب کا ہر اول دستہ ہے۔ جب بھی صحافیوں کے لیے اقدامات کی کال دی تو ربجا نے سب سے پہلی صف مین کھڑا ہو کامیابی سمیٹی۔ سیکرٹری آر آئی یو جے طارق ورک نے کہا کہ جس طرح آر آئی یو جے ہر دن جد و جہد میں رہتی ہے
اسی طرح ربجا کے ممبران و قیادت ہر لمحہ جدوجہد میں ہوتے ہیں۔ ریکوری کمیٹی کے چیئرمین رازق بھٹی نے کہا کہ میری کامیابی کا نتیجہ صدر، سیکرٹری، بانی صدر قربان ستی، و دیگر عہدیداران و ممبران کی وجہ سے ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ تمام ایجنسیوں سے بقایا جات وصول کیے جائیں گے اور اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے
جب تک ربجا کے کسی ایک ممبر کے بقایا جات وصول نہ کر لیں۔ عید الفطر کے بعد اسلام آباد میں تمام ایجنسیوں کا دورہ کیا جائے گا۔
جاری کردہ انفارمیشن سیکرٹری (ربجا)فائزہ شاہ کاظمی