کپتان کے فرمان کو قبولیت کا درجہ دیں گے تو باعزت پاکستان کا سفر کامیابی پر ختم ہوگا- اویس رانا
نادان دوستوں کو بتا دیں کہ ہم غیرت مند قوم کے سپاہی ہیں- انہوں نے مزید کہا کہ یہ اپنے لیڈر عمران خان کے دست و بازو بننے کا وقت ہے اور ملک دشمن اور ظالم اور مفادپرست لٹیروں کے حکمران گروہ کو یہ باورکروانا ہے کہ تبدیلی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو قوم معاف نہیں کرے گی- ان کا یہ بھی کہنا تھا
کہ عمران خان کی قیادت میں انشاءاللٰہ پاکستان تحریک انصاف بھاری اکثریت سے برسراقتدار آئے گی اور ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے والے کرپٹ چوروں کا محاسبہ کیا جائے گا