31

عید کی خوشیاں اپنوں کے سنگ منانے کے لئے پردیسیوں نے اپنے آبائی گھروں کی جانب رخ کر لیا

عید کی خوشیاں اپنوں کے سنگ منانے کے لئے پردیسیوں نے اپنے آبائی گھروں کی جانب رخ کر لیا

سنگجانی( بیورو رپورٹ)عید کی خوشیاں اپنوں کے سنگ منانے کے لئے پردیسیوں نے اپنے آبائی گھروں کی جانب رخ کر لیا ۔

اسلام آباد شہر کے دیگر اڈوں کے ساتھ ساتھ موٹروے چوک اڈہ اور 26 نمبر چونگی اڈہ پر شہریوں کارش ،بسیں،ویگنیں اور فلائنگ کوچز مسافروں سے کھچا کھچ بھری نظرآ رہی ہیں ، بے پناہ رش کی وجہ سے پردیسیوں کو بسوں کے ٹکٹس کے حصول میں دشواری کا سامنا ہے،مسافروں نےاپنے طور پر گاڑیاں کرائے پرحاصل کرکےاپنے اپنےعلاقوں کی جانب روانگی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

خوشی کے موقع پر آبائی گھر جانے والے مسافروں سے ٹرانسپورٹرز اصل کرایوں کی نسبت زائد کرایہ وصول کر رہے ہیں ، مسافروں نے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف انتظامیہ سے ایکشن لینے کا مطالبہ بھی کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں